Advertisement

Heart of Darkness by Joseph Conrad in Urdu - Summary & Translation - Education Care

HEART OF DARKNESS


(Summary in Urdu)

دل کی تاریکی

ناول در حقیقت مصنف کے دریائے کانگو (Congo) اور افریقی ملک کا نگو کے سفر اور مشاہدات پر مشتمل ہے۔ 1890ء میں کانریڈ (Joseph Conrad) بذاتِ خود جہاز کے کپتان کے طور پر دریائے کانگو کا سفر کیا۔

ہارٹ آف ڈارکنیس (Heart of Darkness) ایک خود نوشت سوانح عمری ہے۔ لیکن اس ناول میں کانریڈ بذاتِ خود واقعات نہیں بتاتا بلکہ وہ مارلو (Marlow) کے نامی فرضی کردار کے ذریعے اپنی زندگی اور افریقہ کے سفر کے ناقابلِ فراموش اور دلخراش واقعات کو انتہائی سادہ پیرائے خوش اسلوبی سے بیان کرتا ہے۔

کانریڈ اپنے سفر کے دوران لکھی گئی ڈائری کے حقیقی اور جامع اور مفصل واقعات کو اس ناول میں استعمال کیا ہے۔ یہ کتاب کانریڈ کے ذاتی مشاہدات پر مشتمل ہے اور گوری کی مکاری، عیاری ، بے مقصدیت ، نا انصافی ، ظلم و ہیبت اور حوس کا چشم دید گواہ ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کانریڈ کالے لوگوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک اور حاکمیت کو ناجائز طور پر استعمال کیے جانے کو صحیح معنوں میں اُجاگر کرتا ہے۔ یہ کتاب سفید فام تاجروں کی ذہنی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔





Post a Comment

1 Comments

We are pleased to see you here! Please mention your suggestion or query in the comments box below.