Advertisement

Hairs Shining Tips: Beautiful & Long Hairs, Balon Ki Hafazat Khubsurati Aur Chamak Klie Home Made Totkay

 (بالوں کی حفاظت، خوبصورتی، چمک کے لئے بہترین ٹوٹکے)

▉ *ایک چمچ چینی*
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جسے کھانا ہوسکتا ہے آپ کو بہت پسند ہو عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے چینی۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

▉ *اسپرین*
بالوں کو بھی اسپرین سے فائدہ ہوتا ہے، صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے اسپرین کی دس گولیاں ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور سر پر لگائیں، خیال رہے کہ اس سے پہلے بال دھونا ضروری ہے۔ اس مکسچر کو پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

▉ *کیلے*

اگر تو بال خشک اور روکھے ہوگئے ہیں اور مڑ رہے ہیں تو کیلوں کا ہیئر ماسک مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک سے تین کیلوں کو لیں اور ان کا مساج پورے سر پر کریں، اس کے بعد پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔



▉ *شہد*

دو چمچ شہد کو دو کپ گرم پانی میں ملائیں اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس پانی سے ایک بار پھر دھولیں، اس سے سورج کی روشنی اور دیگر پراڈکٹس کے استعمال سے بالوں میں پیدا ہونے والے روکھے پن اور چنج ماند پڑجانے کے اثرات ختم کرکے انہیں جگمگا دیتا ہے۔

▉ *چائے*
خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براﺅن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔


▉ *سیب کا سرکہ*

اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔


▉ *صندل کی لکڑی*
صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔


▉ *ایواکاڈو کا استعمال*


ایواکاڈو کا چھلکا اتار کر اس میں انڈہ ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں اور اسے سر میںآدھ گھنٹہ تک لگارہنے دیں۔ایواکاڈو میں وٹامن، منرلز اور فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما اور توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

▉ *مکھن سے مساج*
اپنے بالوں کی جڑوں میں خالص مکھن ملیں اور اس کے بعد اسے آدھ گھنٹے تک کسی پلاسٹک بیگ سے ڈھانپ لیں اور پھر شیمپو سے دھو لیں۔


▉ *زیتون کا تیل*
تھوڑا سا زیتون کا تیل لے کر اسے گرم کریں اور پھر بالوں کی جڑوں میں لگا لیںاور پھر بالوں کو ڈھانپ دیں۔ 45منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر شیمپو کرلیں، اس سے روکھے اور بے جان بال خوبصورت ہوجائیں گے۔
▉ *چائے سے دھوئیں*
تازہ چائے بنائیں اور چائے کی پتی سے اپنے سر کو دھوئیں لیکن یاد رہے کہ چائے میں چینی شامل نہ ہو۔چائے کا رنگ بالوں میں چڑھ جاتا ہے لہذا اس بات کا خیال رکھیں کہ بالوں کے رنگ اور چائے کے رنگ کے مطابق بال دھوئیں۔ سنہری بالوں والے لوگ چنبیلی کی چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

▉ *انڈہ اور شیمپو*
آپ کو چاہیے کہ ایک انڈے کو شیمپو میں شامل کرکے اسے سر پر لگائیںاور انچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس سے آپ کے روکھے اور بے جان بال خوبصورت ہوجائیں گے۔

▉ *صندل کا تیل*
چند قطرے صندل کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر سر میں لگائیں ،اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کی نوکیں ٹھیک ہوجائیں گی اور بے جان بال چمکدار ہوجائیں گے۔


▉ *بال کھلے چھوڑ دیں*

اگر آپ پونی یا کوئی کلپ لگانے کی عادی ہیں تو پنے بالوں کو دن میں تھوڑی دیر کے لئے کھلا چھوڑ دیں۔اسی طرح رات کو کبھی بھی کسی چیز میں بالوں کو نہ لپیٹیں بلکہ انہیں کھلا چھوڑ کر سوئیں۔


▉ *اومیگا تھری*

آپ کو چاہیے کہ دن میں تین بار 250ملی گرام والے اومیگا تھری کیپسولز کا استعمال کریں جو کہ جلد اور بالوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔


▉ *ناریل کاتیل*

آپ کو چاہیے کہ سر کی مالش ناریل کے تیل سے کریں۔ ناریل کا تیل نہ صرف آپ کے سر کے بالوں کو نرم و ملائم رکھے گا بلکہ یہ خشکی بھی ختم کرے گا۔


▉ *رسوں کا تیل اور دہی*

آپ کو چاہیے کہ سرسوں کا تیل لے کر اس میں تھوڑی سا دہی ڈالیں اور اسے سر پر لگائیں۔آدھ گھنٹے بعد سر کو شیمپو کرلیں۔اس طریقے سے خشکی ختم ہونے کے ساتھ بال نرم ہوجائیں گے اور ان کا روکھا پن بھی ختم ہوجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments