Advertisement

How To Get Ride Obesity Tips In Urdu


▉ موٹاپے سے نجات کیلئے عمدہ مشروب

 اس سے قطع نظر کے آپ مرد ہیں یا خاتون بڑھا اور نکلا ہوا پیٹ بے شک اچھی اچھی شخصیت کو عجیب بنا دیتا ہے، تاہم اب آپ اس سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی ادویات یا ورزش کے۔


★ جو افراد جو موٹاپے سے چھٹکارہ پانے کیلئے ادویات اور ورزش کو قبول نہیں کرسکتے ان کیلئے یہ ایک بہترین پانی ہے، جو بغیر کچھ خریدے آپ گھر میں موجود چیزوں سے بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی خاص محنت بھی درکار نہیں۔

 آپ سب ہی کے گھر میں ادرک یقینا موجود ہوتی ہوگی۔ یہ ایک جادوئی جڑی بوٹی ہے، جو جسم کے اندر موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے کے ذریعے آپ اپنے پیٹ، رانوں، کوہلوں اور کمر کے اطراف بڑھتے گوشت کے لوتھڑے کو کم کر سکتے ہیں۔

▉ اس مشروب کو بنانے کا آسان طریقہ ۔

★ ایک ادرک لیں اور اس کے کچھ پتلے پلتے کتلے کاٹ لیں۔

★ اس کے بعد اس ٹکڑوں کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال ۔

★ آپ چاہیں تو اس میں پودینے کے دو تین پتے یا لیموں کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔

★ اس کے بعد اس پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ادرک کے سلائیس کا اضافہ کردیں۔

★ اس محلول کو پندرہ سے بیس منٹ تک چولہے پر ابالیں اور برابر چمچہ چلاتے رہیں۔

★ مقررہ وقت کے بعد اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کریں۔

★ اب اس مشروب کو روزانہ ہر صبح ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پینے کی عادت بنا لیں۔

★ چند دنوں میں آپ خود اپنی توند میں نمایاں کمی محسوس کریں 

★  ادرک میں میگنیشم اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دوران خون کو بہتر بناتے ہیں۔

★ ادرک بخار میں کمی لانے اور زیادہ پسینے آنے کے مسائل سے بھی نجات دلاتی ہے۔

★ ادرک ملا پانی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے.

Post a Comment

0 Comments